محمد اسلامی نے ایک ٹی وی پروگرام میں، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے حالیہ اجلاس اور غزہ پر ایٹم بم گرانے کی صیہونی حکومت کی دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: غزہ کی جنگ میں ایک اہم بات یہ ہوئي کہ بین الاقوامی اداروں کا دوہرا رویہ پوری طرح سے دنیا کے سامنے واضح ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا: ہم نے آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام ایک خط میں اس بات کا ذکر کیا اور صیہونی حکومت کے وزیر سیاحت کی جانب سے غزہ پر ایٹم بم استعمال کئے جانے اور اسی طرح اس حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ میں ایران کو اسی طرح کی دھمکی دیئے جانے کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا: دنیا کے مختلف ملکوں نے اپنے بیانوں اور تقریروں میں واضح طور پر اس بات کا ذکر کیا ہے اور بورڈ آف گورنرس کے حالیہ اجلاس میں بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا موضوع چھایا رہا ۔
آپ کا تبصرہ